سرینگر// مرکزی جامع مسجد سرینگر کے امام اور اسلامیہ اورینٹل کالج کے پرنسپل مفتی غلام رسول سامون کی مادر نسبتی زوجہ حبیب اللہ سامون ساکنہ گریز حال کرالہ پورہ کی وفات مسلسل نظر بند رکھے گئے انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے اپنی اور نظر بندسربراہ کی جانب سے مرحومہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحومہ ایک انتہائی دیندار ، شریف النفس اور بزرگ خاتون تھیں جو کشمیری روایات کی انتہائی پابند اور حسن اخلاق کا مجسمہ تھیں۔