عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو نے ہفتہ کو زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی بہتری کے پروجیکٹ (جے کے سی آئی پی)اورجامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری پروجیکٹوں کے نفاذ میں تازہ ترین صورتحال کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں JKCIPکے تحت زراعت اور متعلقہ محکموں کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوںاور منظور شدہ منصوبوں کی تازہ کارروائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کسانوںکو بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کے لائسنس جاری کرنے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے دکش کسان اندراج کی حیثیت، قائم کردہ یونٹس اور مختلف متعلقہ اسکیموں کے تحت کریڈٹ لنکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ درخواستوں کی کارروائی میں تیزی لائیں، مستفید ہونے والے کیسوں کی فوری منظوری، فائدہ اٹھانے والوں کے اندراج اور مقررہ پورٹل پر ڈیٹا کوبروقت اپ لوڈ اور تصدیق کریں۔انہوں نے JKCIPکے تحت ٹھوس نتائج حاصل کرنے کیلئے اچھی طرح سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ منظوری کے تناسب کو بہتر بنائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستحق افراد تک بروقت فوائد پہنچ جائیں۔