بٹوت//ماہ صیام کے تیسرے وآخری عشرے میںجمعہ مبارک کے موقع پرجامعہ مسجدقدیم بٹوتمیںنزول قرآن’ رجوع القرآن‘ کے معضوعات پربابرکت مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقعہ پرضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے نوجوان عالم دین مولانا زبیر احمدندوی نے اسلامی تعلیم کے مطابق زکوٰۃ کی اہمیت واافادیت کے مو ضوع پرمفصل روشنی ڈالی ۔مزید اس موقعہ پرجمعیت طلبہ جموں وکشمیر صوبہ جموں کے جنرنل سکریٹری یاسر علی ملک اورمولانابہار احمد ملک امیر تحصیل جماعت اسلامی بانہال نے بھی اپنے خطابات میں اسلامی تعلیمات میں شریعت کے مطابق عملی زندگی اپنانے وگزارنے پر زور دیا۔