مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے جابہ تا سلواہ ٹوپہ جاری رابطہ سڑک کی خراب حالت کیساتھ ساتھ کم کشادہ ہو نے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر ہوررہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ حالانکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا ہے لیکن کئی ایک مقام سے سڑک کی کشادگی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیہات کی ایک وسیع آبادی سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو چاہئے کہ وہ سڑک کو معیاری بنانے کیساتھ ساتھ اس کو کشادہ بھی کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو دوران آمد ورفت مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر کیساتھ ساتھ اس کو کشادہ کر کے جلدازجلد تار کول بچھایا جائے ۔