ثنان مسعودی کے انتقال پرنجی اسکولوں کی انجمن کااظہاررنج

سرینگر//نجی اسکولوں کی انجمن نے کشمیرماڈل اکادمی کے چیئرمین مرحوم ڈاکٹر عادل مسعودی کے فرزند ثنان مسعودی کی اچانک موت پرصدمے اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ ثنان مسعودی کی موت کی خبرسن کرشدیدصدمہ اوردکھ پہنچا ،جو اپنے الد کے انتقال کے صرف 3 ماہ بعد اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی وار نے کہا کہ مسعودی خاندان کے دکھ کوکوئی سمجھ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ انجمن غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے۔انجمن کی ایک میٹنگ میں شرکاء نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری منصوراحمد،ضلع صدرعبدالمجید،ضلع کارڈی نیٹراور دیگر نے بھی ثنان مسعوی کی موت پرتعزیت کااظہار کیا۔انہوں نے تعلیم کے شعبے میں مسعودی خانوادے کے کام کواُجاگر کیااور اللہ تعالی سے دعاکی کہ وہ غمزدہ خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ثنان ہردلعزیزاستادمرحوم ڈاکٹر عادل مسعودی اورمعروف ماہر تعلیم اورمون لینڈ گروپ آف اسکولزکے سرپرست پروفیسراے جی مسعودی کے پوتے تھے۔