سرینگر// جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام بہ اشتراک حقانی میموریل ٹرسٹ نے کیوا ہال رہبر گیسٹ ہاوس نیو بس اسٹینڈ بڈگام میں "کل ریاستی حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا۔مشاعرے کا آغاز غلام محی الدین میر نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جبکہ مرکز کے سیکرٹری ڈاکٹر بشیر احمد غمگین نے مہمانوں کا استقبال کیا. مجلس کے مہمان خصوصی ایم. ایل. اے بڈگام آغا سید روح اللہ تھے اور مہمان ذی وقارڈاکٹر غلام حسن یتو تھے ۔ مجلس کی صدارت عبدالغنی نسیم نے کی ،ان کے علاوہ مبارک احمد مبارک، منشور بانہالی، جاوید بڈگامی، سید رشید جوہر، ایوب صابر، مقبول فیروزی، بشیر چراغ ذی عزت شخصیات ایوان صدارت میں موجود تھے۔ مجلس کی پہلی ے نشست میں طاہر سلطان نے معروف شاعر غلام نبی شاہین کا شعری مجموعہ "سوکھ ناگکی کینہہ قطر" پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ بعد میں یہی شعری مجموعہ مجلس کے مہمان خصوصی آغا سید روح اللہ نے اجراء کیا. اسکے علاوہ نشست میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو ایوارڈوں سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر غلام حسن یتو صدر شعبہ انتظامیہ صورہ انسٹی چیوٹ کو بہتر انتظامی کارکردگی پراْن کی عزت افزائی کی گئی۔ معروف ادیب وشاعر جاوید بڈگامی سابق جوائنٹ کنٹرولر لیگل میٹروالجی کشمیر کو آیت اللہ آغا سید یوسف الموسوی الصفوی ایوارڈ 2018.، معروف ادیب وشاعر مجید مسرور ادبی کارڈنیٹر گْلستان میڈیا نیوز کو پیر عزیز اللہ حقانی ایوارڈ 2018.،عبدالاحد نیوز رپورٹر دوردرشن کیندر سرینگر کو اْن کی ا چھی کارکردگی پر عزت افزائی اور "کاروانِ ادب ڈب گاندربل" ادبی تنظیم کو کشمیری زبان وادب کے تئیں بہترین کام کر نے پراْن کو حْجتْہ الاسلام ولمْسلمین آغا سید مصطفی ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا۔مجلس کی دوسری نشست کی صدارت سید رشید جوھر نے کی جبکہ مہمان ذی و قار کے حیثیت سے منشور بانہالی، ایوب صابر بشیر چراغ اور بشیر احمد ڈار ایوان صدارت میں موجود تھے۔.اس بابرکت حسینی مشاعرے میں جن خاص شعراء نے اپنا نظرانہ عقیدت بحضور عالی مقام امام حسین علیہ السلام پیش کیا۔.