اسلام آباد //پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعہ پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جواب دے دیا۔عمران خان نے نریندر مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ پر بھارت قابل عمل معلومات دے تو فوری کارروائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2015 میں نریندر مودی سے ملاقات ہوئی،جس میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا تھا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں یہ بھی طے پایا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد واقعہ کو امن عمل خراب کرنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو خطے کے امن کو موقع دینا چاہیے۔