سنگاپور// گزشتہ چمپئن اور دوسری سیڈ ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور سوئزرلینڈ کی مارٹینا ھگس کی جوڑی نے پھر سے ایک ساتھ کورٹ پر شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے جمعہ کو خواتین کے ڈبلز کا پہلا میچ جیت کر ڈبلیوٹی اے فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ اگست میں الگ ہونے والی ثانیہ-ھنگس کی جوڑی نے پہلے دور کے مقابلے میں چینی تائی پے کی جوڑی ہاو چنگ چن اور ینگ جان چان کو ایک گھنٹے 56 منٹ تک چلے مقابلے میں مسلسل سیٹوں میں سات ۔چھ، سات ۔پانچ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں کھلاڑی اسی ٹورنامنٹ کے لیے ایک ساتھ جوڑی بنا کر کھیل رہی ہیں۔ ثانیہ اور ھنگس نے 2015 میں انڈین ویلز میں جوڑی بنائی تھی اور اس کے بعد 41 میچ جیتے اور تین گرینڈ سلیم سمیت 11 ڈبلیوٹی اے خطاب اپنے نام کئے تھے ۔