نئی دہلی// ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے وہ 2022 کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی
میلبورن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہارنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا، ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا میں ایک ایک ہفتے کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل سکوں گی۔
لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔ ‘‘ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہیں سلووینیا کی تمارا زیدانسیک اور کازا جووان کی جوڑی نے ایک گھنٹے 37 منٹ میں چار-چھ، چھ-سات (5) سے شکست دی ۔ تاہم ثانیہ ابھی اس گرینڈسلیم کے مکسڈ ڈبلز میں امریکہ کے راجیو رام کے ساتھ حصہ لیں گی۔
ثانیہ مرزا 2018 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ سے دور ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد وہ دو سال بعدانہوں نے واپسی کی تھی۔واپسی کے لیے ثانیہ نے اپنا وزن تقریباً 26 کلو کم کیا۔ اپنی واپسی کے بعد، انہوں نے یوکرین کی نادیہ کیچنوک کے ساتھ مل کر ہوبارٹ انٹرنیشنل میں خواتین کا ڈبلز کا خطاب جیتاتھا۔