انڈین ویلز//ہندستانی اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹراکووا نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔چوتھی سیڈ ہندوستانی چیک جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کی جولیا جارجس اور لاٹویا کی جیلینا اوستاپنکو کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3،6۔4 سے شکست دی۔ثانیہ اور اسٹرااکووا کا دوسرے دور میں اٹلی کی سارا ایرانی اور پولینڈ کی ایلیزا روسولسکا کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔یواین آئی