سرینگر//پولیس نے کشمیر میں تین نوجوانوں پر پی ایس ائے عائد کر کے جیل منتقل کیا ہے۔پولیس نے کئی ماہ قبل جنوبی کشمیر کے ریڈونی کولگام سے مبارک احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار، مٹن اننت ناگ کے فہیم احمد صوفی ولد محمد سلطان صوفی اور وسطی کشمیر کے ڈھلوں چرار شریف سے نثار احمد راتھر ولد غلام محمد راتھرکو بھی گرفتار کیا تھا۔ ان تینوں پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔ نثار احمد راتھر کو کشمیر سے باہر کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا جبکہ دیگر دو نوجوانوں کو سب جیل مٹن میں پابند سلاسل بنایا گیا۔