تین سطحی نظام کااستحکام اورضلع کی ہمہ جہت ترقی کاہدف

جموں//ریاست میں تین سطحی نظام کومضبوطی بخشنے کے مقصدسے محکمہ دیہی ترقی جموں کے زیراہتمام پنچایت بھون جموں میں پنچایت نمائندوں کیلئے چارروزہ تربیتی پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں کثیرتعدادمیں ضلع جموں کی پنچایتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمارمہمان خصوصی تھے جبکہ بیرون ریاست کی ایک خاتون سرپنچ ریسورس پرسن کے طورپرشرکت فرماتھیں ۔اس دوران پروگرام کااستقبالیہ خطاب اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ جموںاعجازقیصرنے پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنچایت نمائندے تعمیروترقی میں کلیدی رول نبھانے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنچایت نمائندے انتظامیہ کے آنکھ ،کان اوربازوہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہاکہ ضلع جموں کوہمہ جہت تعمیروترقی سے ہمکنارکرنے کیلئے پنچایت نمائندوں کاانتظامیہ کوتعاون لازمی طوردرکارہے۔انہوں نے کہاکہ پنچایتوں کی ترقی سے ہی ضلع کوہمہ گیرتعمیروترقی سے ہمکنارکیاجاسکتاہے۔انہوں نے اے سی ڈی جموں کی طرف سے پنچایتوں کوترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے کاوشوں کوسراہا۔اس دوران پروگرام میں سرپنچوں پنچوں کے علاوہ ضلع پنچایت افسراوربلاک ڈیولپمنٹ افسران بھی موجودتھے۔