بانہال//بانہال کے بنکوٹ علاقے میں گزشتہ روز ایک تیندوے کے حملے میں ایک بکرے کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول قائم ہوگیا ہے اور عام لوگوں اور سکول جانے والی بچوں اور انکے والدین خوف کا شکار ہیں۔ یہ واقع بانہال سے تین کلومیٹر دور بنکوٹ جے چھاناڑ علاقے میں پیر کی صبح نو بجے کے قریب پیش آیا جب وہاں زمیں میں کام کررہے افراد نے ایک تیندوے کو دیکھا اور وہ وہاں بکرے کے بچے پر حملہ اور ہوا۔ مقامی شہری محمد ایوب وانی نے بتایا کہ وہ وہاں باغ میں کام کرنے والے مزدوروں کی نگرانی کر رہے تھے کہ ہم سے تھوڑی دوری پر تیندوے نے دو میں سے بکرے کو دبوچ لیا اور گردن پر دانتوں کا وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حملہ اور جنگلی جانور کو پتھر مار ے کر وہاں سے بڑی مشکل سے مار بھگایا اور تندوہ بکرے کو وہاں ہی چھوڑ کر بھاگ گیا اور پالتو جانور تب تک ہلاک ہوچکا تھا اور اس کا گلہ تیندوے کے وار میں زخمی ہوا تھا جس سے خون بہہ رہا تھا ۔موضع بنکوت میں چھاناڑ کی آبادی کے نزدیک تیندوے کی موجودگی نے لوگوں میں خوف ہراس پھیلا ہے اور احتیاط اور نگرانی میں عام لوگ اور سکولی بچے نقل و حرکت کر رہے ہیں۔ لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی ہے کہ ایسے درندوں کو بستیوں سے دور رکھنے کی کاروائی کی جائے تاکہ لوگ بے خوف ہمچل پھر سکیں ۔