سرینگر //کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 105 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔اس سے قبل 3مارچ کو 104 اور 7مارچ کو 112 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ تازہ 105متاثرین میں 25جموں جبکہ 80کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 80متاثرین میں 68مقامی سطح پر جبکہ 12افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔15 فروری سے قبل کشمیر میں کورونا وائرس متاثر ین کی تعداد 30سے کم ہوگئی تھی لیکن بعد میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوا اورپچھلے 3دنوں سے متاثرین کی تعداد 100کے قریب ہے۔15فروری سے14 مارچ تک2119افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1798کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1798افراد میں سے1205مقامی سطح پر جبکہ 622بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 75421ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 15فروری سے 14مارچ تک 450افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ اس دوران مختلف اضلاع میں 5افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 1974بنی ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر ابتک 127640 وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں 25320نئے معاملات درج
نیوز ڈیسک
نئی دلی //اتوا رکو بھارت میں 84دنوں میں سب سے زیادہ 25320افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1,13,59,048, تک پہنچ گئی ۔ عداد و شمار کے مطابق 26,624 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 44دنوں میں سب سے زیادہ 161افراد فوت ہوئے ہیں اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 1,58,607ہوگئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سرگرم معاملات کی تعداد2,10,544 ہوگئی ہے جو تمام کیسوں کی 1.85فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق 1,09,89,897 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ فوت ہونے والوں کی شرح صرف 1.40فیصد ہے۔ عداد و شمار کے مطابق 7اگست کو 20لاکھ، 23اگست کو 30لاکھ، 5ستمبر کو 40لاکھ اور 16ستمبر کو 50لاکھ متاثرین کی تعداد ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ابتک22,67,03,641 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سنیچر شام تک 8,64,368 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 70فیصد اموات بلڈ شوگر، گردوں کی بیماری اور دیگر وجوہات سے ہوئی ہیں۔