تھوک مہنگائی میں زبردست اضافہ ، جولائی میں 11.16 فیصد تک پہنچ گیا

نئی دہلی// ایندھن کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ تھوک مہنگائی رواں سال جولائی میں دو ہندسوں تک پہنچ گئی اور گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں اسی مہینے میں یہ شرح بڑھ کر 11.16 فیصد تک پہنچ گئی۔
 وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 میں یہ شرح 0.25 فیصد تھی لیکن اس سال اس میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ جون 2021 میں 0.60 فیصد تھی۔
تھوک مہنگائی میں دوگنا اضافہ پٹرولیم مصنوعات اور قدرتی گیس نیز معدنی تیل ، تیار شدہ مصنوعات وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے درج کیا گیا ہے۔