تھنہ منڈی//آئی سی ڈی ایس درہال کے تحت کام کر رہی آنگن واڈی ورکرز اور ہیلپرز ٹریجری تھنہ منڈی کی لا پرواہی سے دو ماہ کی تنخواہ سے محروم ہو گئی ہیں۔ عید الفطر کے پیش نظر ریاستی سرکار نے تمام ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اور سرکاری چھٹیوں کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔تاہم محکمہ ICDS درہال ہیڈ کوارٹر تھننہ منڈی کے تنخواہوں کے بل جمعرات کے روز تھنہ منڈی ٹریجری میں جمع کروائے گئے تھے لیکن نا معلوم وجو حات کی بنا پر وہ بل منظور ہو کر بنک میں نہیں پہونچے ہیں۔ جسکی وجہ سے ملازمین میں کافی غم و غصہ پا یا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹریجری افسر تھنہ میں محمد اقبال چوہدری سے بات کی گئی تو انہوں نے بتا یا کہ ائی سی ڈی ایس تھنہ منڈی کے بل آئے ہوئے ہیں جو نا مکمل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ کچھ ملازم چھٹی پر ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی کہ بل کیوں پاس نہ ہوئے ہیں۔