تھنہ منڈی میں کووڈ ویکسی نیشن مہم جاری

 تھنہ منڈی // مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ ہائر سکینڈری اسکول تھنہ منڈی میں زیر تعلیم 15 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ساجد میر کی قیادت میں فیمیل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر ثمینہ سمیال اور شبینہ خان کے علاوہ اسکول کے سینئر لیکچرار محمد عارف خان اور عبدالرحیم اور خالد محمود کی معاونت میں اسکولی بچوں کو ویکسین کی گئی۔ واضح رہے کہ کوویڈ-19 کی تیسری لہر کے اندیشوں اور وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے ملک اور یو ٹی جموں و کشمیر میں بڑھتے کیسیوں کے چلتے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 15 جنوری 2022 کو محکمہ ہیلتھ کی جانب سے مذکورہ اسکول کے سینئر بچوں کو ویکسین کی گئی۔ ڈاکٹر ساجد میر نے کشمیرعظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچے ان کے والدین اور سکول کے اسٹاف ممبران کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون مل رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں ویکسین کرنے میں کسی بھی طرح کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری 2020 کو مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ میں تقریبا 19 بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ 17 جنوری 2020 کو اسکول کے کم و بیش 20 بچوں کو ویکسین دی گئی۔ ڈاکٹر ساجد میر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے ویکسین کے سلسلے میں بھرپور تعاون پر اسکول انتظامیہ اور اسٹاف ممبران کا شکریہ ادا کیا۔