تھنہ منڈی میں الوداعی تقریب کا انعقاد

تھنہ منڈی // تھنہ منڈی یوتھ بالخصوص فلاحی تنظیم "راہ حق" ٹرسٹ پیر پنچال نے ایس ڈی پی اوتھنہ منڈی سجاد خان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں معزز مہمان کو الودع کیا گیا۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے کہاکہ موصوف نے تھنہ منڈی میں اپنی تعیناتی کے دوران جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں انھیں برسوں یاد رکھا جائے گا۔ سابقہ ایس ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام افسران کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جوش ، انسانی رویہ اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر راہ حق ٹرسٹ سے وابستہ نوجوانوں کے علاوہ کئی معززین بھی موجود تھے۔ ٹرسٹ کے سربراہ سید منظر علی شاہ نے آفیسر موصوف کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان کی انسان دوستی ، عملی اور فیصلہ کن خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ شاہ نے کہا کہ موصوف نے تھنہ منڈی میں بڑے نازک حالات میں یہاں آئے تھے لیکن انتہائی خوبصورت انداز میں یہاں کی عوام کے دکھ درد میں شامل رہے۔ انھوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کا دور ہو یا قہر انگیز عالمی وبا کرونا وائرس کا دور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔مقررین نے آفیسر موصوف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔