تھنہ منڈی //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کر دہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے سنیچر کے روز کلس محلہ اور کریوٹ علاقوں میں محاصرہ کر کے تلاشی مہم کو مسلسل جاری رکھا گیا ۔غور طلب ہے کہ ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جمعرات کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک تلاشی مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران کلس محلہ کے جنگلا ت میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم شروع ہو گیا تھا جس میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک جبکہ ایک فوجی آفیسر بھی لقمہ اجل بن گیا تھا ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ تھنہ منڈی میں جاری آپریشن سنیچر کو بھی جاری رہا ۔