گاندربل/تولہ مولہ سے ملحقہ حیات نگر،نیو کالونی سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ آب رسانی کی جانب سے کوئی پرسان حال نہیں۔حیات نگر کے مقامی شہری فیاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں گاندربل سے پائپ لائنوں سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے اورحیات نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں تک پانی کی رفتار بہت کم ہوجاتی ہے۔ اسی پائپ لائن سے سنٹرل یونیورسٹی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاملہ کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ آب رسانی کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی تدارک نہیں کیا گیا۔
تولہ مولہ کے ملحقہ دیہات میں پینے کے پانی کی قلت
