نئی دہلی// مرکزی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی کوئی کمی نہیں ہے اور حکومت شہریوں کے لیے سستی اور پائیدار ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب انڈین آئل کارپوریشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ کمپنی کے مطابق ملک میں ایندھن کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔