پونچھ// چھنی ہمت جموں میں ریاستی تنظیم المدارس کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت مولانامحمد اشرف جنرل سکریٹری تنظیم المدارس نے کی۔ اس موقعہ پر مفتی سید بشارت حسین رضوی سرنکوٹ اور مفتی فاروق حسین مصباحی شاہی امام پونچھ نے بھی شرکت کی ۔ریاستی سطح کے اس اجلاس میں سبھی شرکاء نے ریاست بھر کے مدارس اسلامیہ کی فلاح و بہبود اور تجدید کاری اور تعلیمی نظم و ضبط کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تعمیری اور تعلیمی ترقی کو تیز تر کرنے کے امکانات پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے قومِ مسلم کے نونہالوں کے بہتر مستقبل کے لئے مدارس اسلامیہ کو سنگِ میل قرار دیا۔نیز اس بات پر بھی زور دیا کہ جو نوجوان نسل دین سے دور ہو کر غلط راہ پہ چل رہی ہے اس کو مدارس اسلامیہ اور صوفی ازم کے ساتھ کیسے منسلک کیا جائے۔علماء نے آنے والے وقت میں مدارسِ اسلامیہ کا رول ہر محاذ پہ ضروری قرار دیا۔اجلاس میں حافظ سعید درہال راجوری،سید حمیداللہ حقانی،مولانا محمد نصیرالدین تھنہ منڈی،مولانا ولایت حسین مصباحی،حافظ مظفر شوپیان،ذاکر حسین نقشبندی بٹھنڈی،مولانا تصویر رضا علیمی پونچھ،مولانا عبد الرزاق نعیمی پونچھ ،مولانا لطیف پلوامہ ،مولانا عبد الرشید اننت ناگ،مولانا فاروق حسین ریلوے،مولانا خورشید امام بابا روشن شاہ،مولوی سرفراز احمد وجے پور،حافظ توصیف نعیمی وغیرہ بھی موجو دتھے۔