یواین آئی
دارالسلام// شمالی تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے جبکہ 85 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔مانیارا کی علاقائی کمشنر ملکہ سینڈیگا نے شنہوا کو فون پر بتایا کہ “اب مرنے والوں کی تعداد 47 ہے، جو پہلے اعلان کردہ 23 سے زیادہ ہے اور زخمیوں کی تعداد 85 ہے۔”انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اتوار کی شام تنزانیہ کی پیپلز ڈیفنس فورسز کا ایک خصوصی ریسکیو دستہ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شامل ہوا۔کمشنر سینڈیگا نے کہا کہ ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر، سیکورٹی ایجنسیوں اور وزارت صحت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مانیارا کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اہلکاروں اور وسائل کو تعینات کریں۔