ممبئی//سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ارجن تندولکر نے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا۔ارجن تندولکر نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2018 میں انڈیا انڈر 19 کی سری لنکا کے خلاف میچ میں نمائندگی سے کیا تھا۔ اس کے بعد 2021 میں انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا ڈومیسٹک ٹی20 ڈیبیو ہریانہ کے خلاف کیا۔سنہ 1999 میں پیدا ہونے والے نوجوان پیسر نے 2022 میں انڈیا کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں راجستھان کی جانب سے اپنی پہلی ڈومیسٹک سینچری بھی بنائی۔