چنئی// تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے کرونگل پٹی گاؤں میں منگل کو ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک بوڑھی عورت سمیت چار کی موت ہو گئی جب کہ 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔مہلوکہ کی شناخت راجیشوری (80) کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ فائر فائٹر اور مکان مالک پدمنابھن، ان کی بیوی دیوی اور کارتک رام نامی نوجوان کی بھی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے ۔ یہ حادثہ صبح 6.30 بجے اس وقت پیش آیا جب اس نے کھانا پکانے کے لیے چولہے کو آن کرنے کی کوشش کی۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی تین مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا اور 10 سالہ بچی سمیت 12 افراد کو ملبے سے باہر نکالا۔