جموں// نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم کے ایک بڑے قدم ( پاور فار آل) کے تحت بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے وقت پر مکمل کرنے کی وعدہ بند ہے ۔نائب وزیرا علیٰ پانچ اضلاع جن میں کشتواڑ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، لیہہ اور کرگل کے اُن 53دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا آغاز کر رہے تھے جنہیں اب تک بجلی فراہم نہیں کی گئی تھی۔کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار، ایم ڈی جے کے پی ڈی سی شاہ فیصل ، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ، انتظامیہ ، ائیر فورس اور آرمی کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔جے اینڈکے سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے یہ پروجیکٹ آئی آئی ٹی مدراس کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ سولر پنلز کوچندی گڈھ سے ضلع کشتواڑ کے دور دراز اعلاقوں تک پہنچانے کے لئے انڈین ائیر فورس کی خدمات حاصل کی گئی ۔ان گائوں میں رہنے والے لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے سولر پنل ، انوٹیرس ، بیٹری اور 6 ایل ای ڈی بلب فی کنبہ فراہم کئے جارہے ہیں۔