گریز//گریز کے تلیل علاقہ میں برفباری ہونے کی صورت میں سڑکیں بند ہونے سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات درپیش ہیں۔مقامی آبادی کے مطابق گریز تلیل شاہراہ برفباری کے بعد باقی ماندہ دنیا سے پوری طرح چار ماہ سے زائد عرصہ کیلئے کٹ کر رہ جاتا ہے ۔علاقے میں بیماروں کو زیادہ پریشانی لاحق ہوجاتی ہے کیونکہ شاہراہ پر تین سے سات فٹ تک برف جمع ہوجاتی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق آج تک ریاستی حکومت نے تلیل کیلئے ہیلی کاپٹر سروس یا ہیلی پیڈ بنانے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔مقامی آبادی نے تلیل میں ہیلی پیڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلی کاپٹر اترسکے۔
تلیل گریز کی آبادی مختلف مسائل سے دوچار
