سرینگر // ٹھیکیداروں نے5نکاتی مطالبات کو پیش کرتے ہوئے واجب الادا رقومات کی ادائیگی پر زور دیا۔جو ائنٹ کانٹریکٹرس کارڈینیٹس کمیٹی نے سرینگر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی ٹھیکیداروں کے مشترکہ اور دیرینہ مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے اتحاد واحد حل ہے۔سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیٹس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ تعمیراتی ٹھیکیداروں کو سرسری لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی کام سست رفتاری کے شکار ہو رہے ہیں ۔ڈار نے کہا کہ ٹھیکیداروں نے 5نکاتی مطالبات پیش کیے ہیں اور ان مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جانا چاہے۔انہوں نے کہا کہ چند ٹھیکیداروں 50فی صد رقومات ٹینڈروں میں پیش کرتے ہے اور بعد میں تعمیراتی کام ادھورے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور اس طرح سے جہاں لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں ٹھیکیداروں کو بھی بدنام ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے واجب الادا رقومات کی واگزاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر اس سے تعمیراتی کاموں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی پرزہ نے ٹھیکیداروں کے کارڈوں کی تجدید کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی ٹھیکیداروں کا ریکارڈ متعلقہ دفاتر میں موجود نہیں ہے جس کی حفاظت انکی ذمہ داری تھی مگر سرکاری بابوں کی کوتاہیوں کا خمیازہ ٹھیکیداروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں پچاس فیصد رقومات ضایع ہونے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں ۔