جموں //سماج کو تعلیم کے بارے میں بیدار کرنے کیلئے ’پریاس‘نامی تنظیم نے اپنی بیداری مہم کو جاری رکھتے ہوئے بائیو پلازہ میں غریب طبقہ کے بچوں میں تعلیم سے متعلق ساز وسامان تقسیم کیا ۔تنظیم کے چیئر مین نو اجوت بخشی کی قیادت میں منعقدہ اس بیداری مہم کے دوران اراکین نے بچوں کو تعلیم کے بارے میں بیدار کیا ۔اس موقعہ پر تنظیم کے چیئر مین نے ریاستی نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ غریب طبقہ کے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کر نے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔تنظیم کے اراکین نے کہاکہ ان بچوں میں تعلیم کے فقدان کی وجہ سے کئی ایک سماجی برائیاں جنم لیتی ہیں جبکہ سماج کے ہرایک فرد کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کریں ۔اس بیداری کیمپ میں رینکو شرما ،رجت شرما ،سہیل شرما ،سنجیو انند ،مکیش کمار ودیگران موجودتھے ۔