جموں //جموں وکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے آج تک چلنے والی پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کی جگہ اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نے لے لی ہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیاگیاہے جس کے مطابق ’’یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ مستقل پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کی تعلیمی اداروں میں داخلوں میں ضرورت کی جگہ اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نعم البدل ہوگی ‘‘۔سرکیولرکے ذریعہ تمام انتظامی سیکریٹریوں سے کہاگیاہے کہ وہ جہاں بھی ضرورت ہو فوری طور پر قوانین میںتبدیلی لائیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے تحت کئی آئینی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں اورچند روز قبل ہی حکومت نے ڈومیسائل قانون کیلئے بھی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں اس کا نفاذ کیا ۔