عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز تصدیق کے مسائل کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کو راشن کی فراہمی روکنے سے انکار کیا۔ ممبراسمبلی ترہگام کپوارہ میر سیف اللہ کے ایک سوال کے جواب میں، حکومت نے کہا کہ تمام اہل گھرانے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت اور غیر ترجیحی گھریلو زمرے کے تحت سبسڈی والے نرخوں پر ان کے حقدار غذائی اجناس وصول کر رہے ہیں۔خوراک، شہری سپلائیز اور امور صارفین کے محکمے کی نگرانی کرنے والے وزیر ستیش شرمانے یقین دلایا کہ تصدیقی خدشات کی وجہ سے راشن کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔وزیر نے کہاکہ ہر اہل گھرانے کو منظور شدہ پیمانے کے تحت مفتNFSA اور NPHH کے تحت نمایاں طور پر سبسڈی والے نرخوں پر اناج مل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے جواب کا مقصد رہائشیوں میں راشن کی تقسیم میں کسی قسم کی رکاوٹوں کے حوالے سے خوف کو دور کرنا ہے اور تمام مستحقین کے لیے خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔