انقرہ /یواین آئی/ کورونا کے مریضوں کی انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں آکسیجن سلنڈر کے دھماکے کے بعد آگ لگنے سے جنوبی ترکی میں ایک اسپتال میں نو لوگوں کی موت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سانحہ استنبول سے 850 کلومیٹر دور غازیان ٹیپ کے ایک نجی سانکو یونیورسٹی اسپتال میں گزرا۔اسپتال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 56 سے 85 برس کے درمیان تھیں۔ سانحے پر بہر حال تیزی سے قابو پالیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں زیر علاج دیگر 14 مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔