سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ ترکہ وانگم شوپےان میں بھارتی فوج کے وردی پوشوں کی طرف سے اےک بار پھر مکےنوں پر ےلغار نے بھارتی جارحےت اور سرکاری ظلم و جبر کا پول کھول دےا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی اس صرےح ظلم و جور پر مجر مانہ خاموشی دراصل اُن کی رضامندی کو ظاہر کرتی ہے۔ ےاسےن ملک نے کہاکہ شوپےان میں بھارتی فوج کے عوام پر حملے جس کے نتےجے میں بچوں،بوڑھوں اور عورتوں سمےت کئی درجن لوگ زخمی ہوئے ہےں اور مکانات ،گاڑےوں اور دوسرے سازو سامان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، وہ قابل مذمت ہے۔ ترکہ وانگم میں 3روز کے اندر دوسری بار قہر و جبر کی اس ہڑبھونگ کو پی ڈی پی سرکار کی خاموش حماےت سے جاری عوام کش پالےسی قرار دےتے ہوئے ملک نے کہا کہ ماہ صےام کے مقدس اےام میں رات کی تارےکی کے اندران حملوں نے اےک بارپھر واضح کردےا ہے کہ جموں وکشمےر میں اگر کوئی ظالم ہے تو وہ فوج اور فورسز ہی ہیں جن کا کام لوگوں کو مار ڈالنا، اُن پر حملے کرنا، انہےں زخمی کرنا،اُن کی بےنائی چھےن لےنا اوراُن کے سازو سامان کو تہس نہس کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وردی پوش ظالم نہ عورتوں کا خےال کرتے ہےں اور نہ ہی بچوں ےا بزرگوں کا انہےں کچھ پاس و لحاظ ہے کےو نکہ ان لوگوں کے لئے سارے کشمےری دشمن ہےں ۔ملک نے متنبہ کیا کہ کشمےری اس باوردی قہر و جبر کو کسی بھی حال میں برداشت نہےں کرےں گے اور اگر حکمرانوں نے اپنے ان بے لگام فورسزکو لگام نہ دی تو ہم اس کے خلاف بھر پور اور منظم احتجاجی پروگرام دےنے پر مجبور ہو جائےں گے اور حالات کے بگڑجانے کی ساری ذمہ داری حکمرانوں کے ہی سر عائد ہو گی۔ےاسےن ملک نے کہا کہ بے رحم فوجےوں اور اُن کے سرپرستوں کو ےہ بات ےاد رکھنی چاہےے کہ کشمےری اُن کے اس ظلم و جبر سے کسی بھی صورت میں مر عوب نہےں ہوں گے اور اس کا بھر پور مقابلہ کرتے رہےں گے۔