بیجنگ//چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ملکوں کو یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی مصنوعات کا چینی منڈیوں میں خیرمقدم کرتے ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کررہے ہیں۔ شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔