شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے آج شوپیان کے اُن نوجوان مارشل آرٹ کھلاریوں کو مبارکباد پیش کی جنہوںنے نئی دہلی میں 64 ویں سکول نیشنل سکائے چیمپن شِپ میں سونے اورچاندی کے تمغے حاصل کئے۔ترقیاتی کمشنر نے نوجوان کھلاڑیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے نوجوانوں نے تمام محاذوں کے علاوہ کھیلو شوپیان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔شوپیان کے جن چار نوجوانوں نے نئی دہلی میں نیشنل سکائے چیمپن شِپ میںسونے اورچاندی کے تمغے حاصل کئے اُن میں توقیر اشرف ،فیضان ایوب(ٹائیگر) لیابا امتیاز اورراجا یونس شامل ہیں۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سرکار نے مستقبل میں کھیل ڈھانچے کے احیائے نو کا مصمم ارادہ کیا ہے اوراس مقصد کے لئے جدید خطوط پر انڈور اورآئوٹ ڈور اسٹیڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ ضلع کے نوجوانوں کو اپنی کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقعہ مل سکے۔