ٹنگمرگ//یال پٹن میں 11ہزار ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک ڈیلی ویجر صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ میں موت وحیات کی کشمکش میںمبتلا ہے۔ 10 اپریل کو یال پٹن میں محکمہ بجلی میں5بچوں کا والد غلام حسن وانی ولد عبدالرحمان ساکنہ مگہامہ کنزر گری ہوئی ترسیلی لائن کی مرمت کررہا تھا کہ پٹن گرڈ سٹیشن میں عملے نے بجلی سپلائی بحال کی جس کے نتیجہ میںمذکورہ ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گرگیا اور زخمی ہوا۔ غلام حسن کو فوری طور پر سب ڈسڑکٹ اسپتال پٹن منتقل کیا گیا تاہم اس کی حالت تشویشناک پاکر اسے پہلے جے وی سی اور بعد میں صورہ میڈیکل انسچوٹ منتقل کیاگیا۔ غلام حسن کے بائیں ہاتھ کی 4انگلیاں اور ریڈ کی ہڈی ناکارہ ہوگئی ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔ لواحقین نے پولیس اسٹیشن پٹن میں محکمہ بجلی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے اور گورنر اور چیف انجینئر بجلی سے لاپرواہی کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔