سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہفتے کی صبح نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کے ایک سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھین لی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ ترال علاقے میں کچھ نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کے ایک سیکورٹی گارڈ پر پہلے مرچی چھڑکی اور اس کے بعد اس سے 12 بور رائفل چھین لی۔
انہوں نے کہا کہ موصوف سیکورٹی گارڈ حملہ آوروں کے ساتھ رائفل واپس لینے کی جدو جہد کے دوران معمولی طور پر زخمی ہوا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی ہے۔