ترال//ترال کے پنگلش علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم میں جاںبحق ہوئے جنگجوئوںکی یاد میں مسلسل3روز تک ہڑتال رہنے کے بعد حالات معمول پر آگئے ۔ علاقے میں تمام کارباری ادارے،بنک اور دوکانیں کھلنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں رہا۔ ادھر قصبے میں سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے باجود11مارچ کو تعلیمی ادارے نہیں کھل سکے تھے تاہم ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ہی تعلیمی اداروںمیں کام کاج بحال ہوا ۔