ترال //میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ایک صفائی مہم شروع کی ہے جس دوران میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے ٹائون ہال ترال سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کے دفتر تک سڑک پر صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف سے مکمل طور گھاس وغیرہ نکالا ہے۔ میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو افسر منظور احمد نے بتایا ترال کے بازار اور محلوں میں صفائی روزانہ کے بنیادوں پر ہوتی ہے، تاہم سڑکوں پر کوڑا کرکٹ اور گھاس کو مکمل طور ختم کرنے کیلئے یہ مہم شروع کی گئی تھی ۔