ترال // جنگجوئوں نے قصبہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ پھینکا گیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے نزدیک 180بٹالین سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر کے گیٹ کے نزدیک حفاظتی بنکر کو نشانہ بنانے کی غرض سے جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ ترال بالا میں 6بجکر 15منٹ پر پیش آیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مشتبہ جنگجوئوں کو تلاش کرنے کیئے فورسز نے پورے بازار اور اسپتال کے نزدیک بستیوں میں تلاشیاں لیں۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ادھر بادامی باغ اور گپکار کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں مشتبہ حرکات کی بنا پر فوج نے منگل کو بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق بادامی باغ کنٹونمنٹ اور گپکار کے درمیان پہاڑی سلسلے میں منگل کی صبح وسیع آپریشن کا آغاز کیا گیا۔بتایا جاتا ہے ہے کہ 20آر آر نے گپکار کے پہاڑی علاقے میں ’ بھالو پوسٹ‘ کے متصل کوئی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جس کے فوراً بعد صبح سویرے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔واضح رہے کہ زبر ون پہاڑی سلسلے میں فوج کا کڑا پہرہ ہے اور بادامی باغ اور گپکار کے درمیان اوپری پہاڑی سلسلے میں فوج کی کئی نگرانی چوکیاں قائم ہیں۔