ترال//جموں کشمیر بنک شاخ ڈاڈسرہ ترال کے محافظ سے چھینی گئی رائفل کو پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی مدد سے گھنٹوںکے اندبرآمد کر لیا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس حوالے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کیس میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔جنوبی کشمیر کے ڈاڈسرہ علاقے میں اتوار کے روز پولیس نے اس بارہ بور رائفل کو برآمد کر لیا جسے گزشتہ روز بنک شاخ کی حفاظت پر مامور اہلکار سے چھین لیا گیا تھا ۔ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے اتوار کی شام کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سنیچر کے روز گائوں میں واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے بنک شاخ کی ویڈیوں فٹیج کو تحویل میں لینے کے بعد واقعے کے حوالے سے باضابطہ طور ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ، جس دوران ویڈیو میں رائفل چھینے کے واقعے میں دو نوجوانوں کی شناخت کی گئی ۔ اس دوران دو میں سے ایک کو گرفتار کیا گیا ،جس کی نشان دہی پر مذکورہ بارہ بور رائفل کو اتوار کے روزبعد دوپہر ڈاڈسرہ کے ایک سکول کے احاطے سے برآمد کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ایک اور ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔خیال رہے سنیچر کے روز ڈاڈسرہ ترال میں بنک شاخ کے محافظ سے اسکی رائفل کو چھین لیا گیا تھا جس دوران مذکورہ گارڈ زخمی بھی ہوا تھا۔ اس طرح سے پولیس نے بارہ گھنٹوں کے اندر اندر رائفل کو برآمد کر لیا ۔