ترال میںمصوری مقابلہ | 18تعلیمی اداروں کے40طلباء کی شرکت

ترال//زونل ایجوکیشن آفسر ترال کی جانب سے علاقے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے ایک’مصوری‘ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔مقابلے میں18سکولوں کے40بچوں نے حصہ لیا جن کی صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے 8 جج موجود تھے ۔ زونل سطح کے اس مقابلے کے اختتام کے بعدضلع سطح کے مقابلے کیلئے 4 بچوںکا اعلان ہوا۔ ہرپریت سنگھ ہمدرد گرائمر سکول ترال نے پہلی،لبیدہ شاہین گول بل ویژن سکول نے دوسری ،ارش پریت کور گرلز ہائر سکنڈری سکول ترال نے تیسری اورفارق شاہ ذاد الکمی پبلک سکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔منتظمین نے مقابلے میںشریک تمام طلباء اورسکول منتظمین خاصکربہترین کارکردگی دکھانے والوں کو مبارک باد پیش کی۔