ترال//ترال میں گزشتہ شام تیز ہوائوںکے دوران ایک سفیدہ عبدالرحمان ریشی ساکن ترال پائین نامی شہری کے مکان کے پر گر پڑااور مکان کی تیسر منزل کو نقصان پہنچا۔ریشی کے فرزند شفیق الرحمن نے بتایا کہ سنیچر کی شام جب تیز ہوائیں چلیں تو انکے مکان کے نزدیک ایک سفیدہ اکھڑ جانے کے ساتھ ہی ان کے مکان گر پڑا جسکی وجہ سے افراد خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی مکانوں کے نزدیک موجود درختوں کی وجہ سے انہیں بار بار پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے امداد اوراقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔