ترال//ترال قصبے میںمختلف مقامات پرنصب کی گئی اسٹریٹ لائٹس بیکارہیں جس کے نتیجے میں قصبے کی اہم سڑکیں شام ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ کے اردگرد ،ترال بالا اور دیگر کئی اہم سڑکوں اور گلی کوچوں میں نصب اسٹریٹ لائٹس بیکار پڑی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ نئی بستی اور دیگر کچھ مقامات پر بھی یہی حال ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں زر کثیر خرچ کر کے مختلف اوقات کے دوران یہ لائٹس نصب کی گئی ہیں تاہم اُن کی دیکھ ریکھ نہ ہونے کے نتیجے میںآبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔