ترال اور ملحقہ علاقوں کے لوگ محکمہ جل شکتی کے خلاف سراپا احتجاج

 
 
ترال//سب ضلع ترال کے ماحچھامہ، باگندر، کہلیل، کنگہ لورہ، اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ماحچھہامہ ترال میں جمع ہو کر محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔
 
احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایاکہ ناگہ بل نامی گاوں میں کئ قدرتی چشمے موجود تھے جن کا پانی پہلے ہی نلوں کے ذریعے دور دور تک پہنچایا گیا ہے۔
 
انہوں نے بتایا ، کہ اب گائوں میں واحد چشمہ اور ایک نالہ بچا ہے جو 14و کنال اراضی کو سنچائی کے لئے پانی فراہم کرتا ہے تاہم اب محکمے نے ایک چشمے اور نالے کا پانی بھی دیگر علاقوں تک پہنچانے کیلئے اس میں تنصیاب کی ہیںجس سے علاقہ پانی سے محروم جائے گا اور 1400نال اراضی بنجر ہو سکتی ہے۔
 
انہوں نے کہاالزام لگایا کہ جو سکیم ناگہ بل میں غیر قانونی طور بنائی گئ ہے وہ ناگہ پتھری گاوں کے لئے درج ہے۔
 
انہوں دھمکی دی کہ اگر محکمے نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو وہ مجبور ہو کر سرینگر یا جموں میں احتجاج کریں گے۔
 
انہوں ایل جی منوج سنہا اور ڈی سی پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کر کے ترال میں پی ایچ، ای اسکیموں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔