ترال//ترال اور شوپیان کے کئی دیہات کا جمعہ کو فورسزنے محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی لی ،تاہم اس دوران کسی کو گرفتار کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جمعہ صبح سب ضلع ترال کے مندورہ اور نارستان علاقوں کو فوج کے42آر آر،سی آر پی ایف180 بٹالین اور پولیس اہلکاروںنے محاصرے میں لیا اور علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ صبح ساڑے نو بجے تک جاری تلاشی کارروائی کے دوران تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ادھر شوپیان میں44راشٹریہ رائفلز،1RR، سی آر پی ایف کی178 بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پہنو، اورربن علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔مقامی لوگوں نے بتایا فورسز نے یہاں دونوں گائوں کو دوران شب ہی محاصرے میںلیا تھا اور صبح ہوتے ہی گھرگھرتلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا ۔اس دوران یہاں بھی دن کے گیارہ بجے کے قریب تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا مذکورہ علاقوں میں جنگجوئوں کے موجود گی کی اطلاع موصول ہونے کے بعدمحاصرے میں لیا گیا ۔