کنگن//تحصیل گنڈ کے سونہ مرگ، گگن گیر، شتکڑی، گنڈ، کلن ،سمبل ،مامر اوررائل میں گذشتہ پندرہ روز سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک محکمہ کی طرف سے کٹوتی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ان علاقوں میں گذشتہ پندرہ روز سے غیر اعلانیہ کٹوتی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع گاندربل میں تین پاور پروجیکٹوں کے علاوہ تین منی پاور پروجیکٹ بھی قائم ہیں جن میں سے رائل منی پاور پروجیکٹ کو دو برس قبل شروع کیا گیا ہے اور تین پروجیکٹوں پر کام جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی ضلع میں موسم سرما کے دوران لوگوں کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل گنڈ کے ان علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ عوام اورطالب علموں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تحصیل گنڈ کے کئی علاقوںمیں گُھپ اندھیرا
