مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں قائم تحصیل دفتر کے قریب بنائے گئے ٹائلٹ کمپلیکس میں پانی کا کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے کمپلیکس کو گزشتہ کئی برسوں سے تالا بند رکھا گیا ہے ۔لوگوں نے بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے باتھ روم کمپلیکس میں پانی کی فراہمی کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تعمیر کے کچھ ہی عرصہ بند انتظامیہ نے باتھ روم کمپلیکس کو تالا بند کر دیا لیکن گزشتہ کئی عرصہ سے انتظامیہ و متعلقہ محکمہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی پانی کا کنکشن نہیں کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ ٹائلٹ کمپلیکس کی تعمیر 2019میں عمل میں لائی گئی تھی جبکہ تعمیر کے کچھ ماہ بعد ہی اس کو بند کر دیا گیا ۔اس سلسلہ میں شکایت موصول ہونے کے بعد تحصیلدار مینڈھر نے دو دن میں پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی ماہ بعد بھی اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔لوگوں نے بتایا کہ بیت الخلاء کمپلیکس میں پانی کی قلت اور تالا بند رکھنے کی وجہ سے لوگ و ملازمین دریا پر دربدر ہو رہے ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل دفتر میں تعمیر کردہ ٹائلٹ کمپلیکس میں پانی کا کنکشن فراہم کیا جائے تاکہ لوگوں کی دقتیں کم ہو سکیں ۔ایس ڈی ایم مینڈھر نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکل کو حل کرنے کیلئے پانی کا کنکشن فراہم کیا جائے گا ۔
تحصیل دفتر کا ٹائلٹ کمپلیکس3برسوں سے بند | محکمہ پانی فراہم کرنے میں ناکام ،قصبہ کی عوام متاثر
