تحصیل دفترسنگھ پورہ کاکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرینگر// انسداد کورپشن بیورو نے بارہمولہ کے سنگھ پورہ تحصیل دفتر میں ایک  شکایت کو حل کرنے کیلئے مبینہ  طوردوہزار روپے رشوت کے طور لینے کی پاداش میں کلرک کو گرفتار کیا۔ بیان کے مطابق انٹی کورپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں تحصیل دفتر سنگھ پورہ بارہمولہ میں تعینات ایک کلرک پرایک شکایت کے ازالہ کیلئے2ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا،شکایت گزار نے درخواست میں کہا کہ دسل پورہ پٹن بارہمولہ میں  زمین کے ایک کنال زیر سروے نمبر  193, 192, 214, 264 انتقال نمبر191,  کھیوٹ نمبر 38  اس کی آبائی جائیداد ہے ،اور اس پر خدیجہ(اس کی پھوپھی)  ساکن گرو بازارا سرینگر نے قبضہ کیا ہے۔ شکایتی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس  تنازعہ کو حل کرنے کیلئے شکایت گزار نے کئی بار سنگھ پورہ تحصیل میں محکمہ مال کے حکام سے رجوع کیا،تاہم وہ معاملے میں تاخیر کر رہے ہیں۔انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ،اس معاملے میں انہوں نے تحصیلدار سنگھ پورہ پٹن سے بھی کئی بار مسئلہ کو حل کرنے کیلئے رابطہ قائم کیا۔بیان میں کہا گیا کہ شکایت گزار کی جانب سے تحصیلدار سنگھ پور پٹن کو پیش کی گئی عرضی کو مذکورہ تحصیلدار نے متعلقہ نائب تحصیلدار کو  جانچ اور معقول کاروائی کرنے کیلئے روانہ کی۔مزید کہا گیا کہ شکایت کندہ نے جب نائب تحصیلدار کے دفتر سے  مسئلہ کو حل کرنے اور جانچ کرنے  و معقول کاروائی روبہ عمل میں لانے کیلئے ابطہ قائم کیا تو،تو انہوں نے کوئی بھی کاروائی عمل میں لانے سے انکار کیااورا  س کو التواء میں رکھا،کیونکہ متعلقہ کلرک کی جانب سے طلب کئے گئے رشوت کو شکایت گزار نے دینے سے انکار کیا۔ اے سی بی کے بیان کے مطابق شکایت گزار کی جانب سے  یہ شکایت پیش کرنے کے بعد ابتدائی طور پر ایک کیس زیر دفعہ7 انسداد رشوت ستانی قانون مجریہ1988کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر4/2022 پولیس اسٹیشن بارہمولہ انٹی کورپشن بیورو،مذکورہ کلرک کے خلاف درج کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ایک جال بچھایا گیا اور کلرک کو رنگے ہاتھوں2ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا،اور اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی آزاد گواہوں کی موجودگی میں برآمد کی گئی۔اس معاملے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔