تحصیل آری پل میں سٹیڈیم کی عدم موجودگی

ترال(ستورہ) //ترال کے تحصیل آری پل میں ہزاروں نوجوان سٹیڈیم کی عدم موجود گی کے باعث کھیل کود کی سرگرمیاں کھیت کھلیانوں، قبرستانوں یا سڑکوں اور گلی کوچوں میں انجام دینے پر مجبور ہیں۔ تحصیل میں سٹیڈیم کی عدم دستیابی کیخلاف نوجوانوں میں حکومت اور انتظامیہ کے تئیں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے ۔سب ڈسٹرک ترال کے تحصیل آری پل کے آری پل،نارستان،لام ،ڈار گنائی گنڈ،درم گنڈ،ستورہ،واگڈ،پرانی گام ،حاجن ،خانہ گنڈ ،صوفی گنڈ سمیت درجنوں دیہاتسے تعلق رکھنے والے ہزاروں شائقین کھیل کو اپنا شوق پوارا کرنے کے لئے علاقے میں سٹیڈیم موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنا شوق سڑکوں، گلی کوچوں،  قبرستانوں یا کھیتوں میں پورا کرنا پڑتا ہے۔مقامی نوجوانوں کے مطابق اگر چہ سرکار ہر علاقے میں کھیل کے میدان تعمیر کر نے کے بلند دعوے کر رہی ہے تاہم ان کے علاقے میںاراضی موجود ہونے کے باوجود میدان تعمیر نہیں کیا جارہاہے۔نوجوانوں نے بتایا کہ علاقے میں چند سال قبل سرکار نے موجود سرکاری اراضی کے ایک بڑے حصے کی نشان دہی کر کے سٹیڈیم کا نام دیا گیا ہے جس کو ہموار کرنے کے لئے ممبر اسمبلی ترال نے سی ڈی ایف فنڈ سے ایک ڈیڈلاکھ روپیہ بھی خرچ کیا ہے تاہم اس کے بعد سے مذکورہ سٹیڈیم پر کوئی بھی کام نہیں کیا گیا ہے ۔آبادی کا کہنا ہے مذکورہ اراضی معمولی رقم سے بھی علاقے کا ایک بہتر سٹیڈیم بن سکتا ہے جہاں علاقے کے نوجوان اپنا شوق پورا کر سکیں گئے۔انہوں نے انتظامیہ اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ سٹیڈیم کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔